Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

کوئٹہ، مشرقی بائی پاس پہاڑ شین غر سے لاپتہ حمید اللہ کی لاش برآمد

جڑی بوٹیاں لینے پہاڑ پر جانے والا حمید اللہ جمعرات کو لاپتہ ہوا تھا، لاش خطرناک چٹانوں سے برآمد، شاہین مانٹینرنگ ایسوسی ایشن

کوئٹہ(کرئم رپورٹر)مشرقی بائی پاس کے پہاڑ ‘شین غر’ سے گزشتہ جمعرات سے لاپتہ ہونے والے شخص حمید اللہ ولد یار محمد کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ حمید اللہ پہاڑ پر جڑی بوٹیاں حاصل کرنے گیا تھا جس کے بعد وہ پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی بلوچستان اسٹار شاہین مانٹینرنگ ایسوسی ایشن کی ریسکیو ٹیم نے علاقے میں ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

ٹیم نے انتہائی خطرناک اور دشوار گزار چٹانوں کی تلاش کے بعد لاپتہ حمید اللہ کی لاش برآمد کر کے تمام ضروری اقدامات کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More